غزہ سے یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں: اسرائیل

اگر یرغمالیوں کو وہ دیکھ بھال نہیں ملتی جس کی انہیں ضرورت ہے تو اسرائیل کو اپنے حماس کے قیدیوں کو طبی امداد سے محروم کر دینا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے اس ہفتے غزہ کے اندر کارروائیوں کے دوران حماس کے ارکان کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے کچھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لرنر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے غزہ کی پٹی کے ایک علاقے سے اغوا کیے گئے کچھ اسرائیلیوں کی لاشیں تلاش کیں اور انہیں ڈھونڈ لیا۔

ہفتہ کی شام حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے ایک اپیل کی ہے جس کا مقصد آدھی رات تک ایک معاہدے پر پہنچنا ہے۔ رشتہ داروں نے کہا ہے کہ سات دنوں سے زیر حراست یرغمالیوں کو فوری طور پر دوائیں فراہم کی جائیں۔


تل ابیب میں یرغمالیوں اور لاپتہ افراد کے خاندانوں کے فورم کے سربراہ رونن زور نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یرغمالیوں کو ادویات کی منتقلی کے لیے آدھی رات تک ایک معاہدہ طے پا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہمیں آج رات انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس سے جواب ملنے کی امید ہے۔

اسرائیلی ایسوسی ایشن آف پبلک ہیلتھ فزیشنز جو خاندانوں کے ساتھ تعاون کرتی ہے کے سربراہ ہاگائی لیون نے تل ابیب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 150 ایسے قیدی ہیں جو صحت کے مسائل کا شکار ہیں جنہیں فوری طور پر جان بچانے کی ادویات کی ضرورت ہے۔


رونن زور نے کہا کہ اگر یرغمالیوں کو وہ دیکھ بھال نہیں ملتی جس کی انہیں ضرورت ہے تو اسرائیل کو اپنے حماس کے قیدیوں کو طبی امداد سے محروم کر دینا چاہیے۔ اسرائیلی جیلوں میں حماس کے قیدی موجود ہیں جنہیں بہترین طبی امداد دستیاب ہے۔ اگر کوئی چارہ نہیں ہے تو ہمیں کھیل کے قوانین کو تبدیل کرنا چاہیے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔