اسرائیل نے غزہ پٹی پر زمینی حملے کا منصوبہ ملتوی کیا

حماس کے جنگجو اپنی طرف سے غزہ شہر میں کئی چھپی ہوئی زیر زمین سرنگوں سے اچانک نکل کر اسرائیلی فوجیوں پر پیچھے سے حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اسرائیلی فوج نے اس ہفتے کے آخر میں غزہ پٹی میں زمینی کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن موسم کی خرابی کے باعث اتوار کو اسے کچھ دنوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔امریکی اخبار 'نیو یارک ٹائمز' نے یہ معلومات تین سینئر اسرائیلی فوجی افسران کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں  اسرائیلی فورسز کو غزہ شہر پر قبضہ کرنے اور ان کی موجودہ قیادت کو تباہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ساتھ ٹینکوں اور کمانڈوز کی شرکت کی امید تھی۔

نیویارک ٹائمز نے حماس کے ایک اہلکار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے جنگجو اپنی طرف سے غزہ شہر میں کئی چھپی ہوئی زیر زمین سرنگوں سے اچانک نکل کر اسرائیلی فوجیوں پر پیچھے سے حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔


اس سے قبل امریکی تحقیقاتی صحافی سیمور ہرش نے کہا تھا کہ اسرائیل جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشن (جے ڈی اے ایم) گائیڈنس کٹس سے لیس بموں کے ذریعے غزہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس سے شہر مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔

خیال ر ہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر زبردست راکٹ حملہ کیا تھا۔ اس کی وجہ سے اسرائیل کو اگلے دن جنگ کا اعلان کرنے اور جوابی حملے کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اسرائیل اور فلسطین میں کشیدگی بڑھنے کے باعث ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں اور ہزاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔