غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، القسام کمانڈر ابو عبد اللہ الحدیدی سمیت چار فلسطینی جاں بحق
فوج کے ترجمان افخائی ادرعی نے "ایکس" پر بتایا کہ جمعہ کے روز سرنگ سے نکلنے والے 15 مسلح افراد میں سے 6 کو فضائی حملے میں ہلاک، اور 5 کو گرفتار کیا گیا۔

اسرائیل نے غزہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فلسطینی جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ العربیہ/الحدث کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے عسکری آپریشنز کے کمانڈر ابو عبد اللہ الحدیدی بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے حماس کے تین مسلح ارکان کو ہلاک کر دیا جو گزشتہ روز رفح کے علاقے جنینہ میں ایک سرنگ سے نکل آئے تھے۔ فوج کے ترجمان افخائی ادرعی نے "ایکس" پر بتایا کہ جمعہ کے روز سرنگ سے نکلنے والے 15 مسلح افراد میں سے 6 کو فضائی حملے میں ہلاک، اور 5 کو گرفتار کیا گیا۔ صبح کے وقت مزید تین مسلح افراد مارے گئے۔
حماس نے کہا کہ "اسرائیلی فوج کی مسلسل خلاف ورزیاں، جنگ بندی کے معاہدے کے لیے نہایت خطرناک ہیں اور یہ ثالثوں اور امریکی انتظامیہ کو ذمہ دار بناتی ہیں کہ وہ معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو روکے۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔