اسرائیل نے 48 گھنٹوں میں غزہ میں 90 اہداف پر بمباری کرڈالی
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حماس کے متعدد ارکان شمالی غزہ میں ایک دھماکہ خیز آلہ نصب کرنے کی کوشش کے دوران" مارے گئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 90 سے زیادہ اہداف پر بمباری کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہفتے کے روز نشانہ بنائے گئے اہداف میں ہتھیاروں کے ڈپو، سیل اور تنصیبات شامل ہیں جہاں سے اسرائیل کی طرف راکٹ داغے گئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر اتوار کی صبح حملہ کیا گیا۔
غزہ میں سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فضائی حملے نے اتوار کی صبح شمالی غزہ کی پٹی میں اسپتال الاھلی بیپٹسٹ کو نشانہ بنایا جس سے اس کی ایک عمارت تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اسپتال پر بمباری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایک اور تناظر میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حماس کے متعدد ارکان شمالی غزہ میں ایک دھماکہ خیز آلہ نصب کرنے کی کوشش کے دوران" مارے گئے۔ترجمان نے کہا کہ رفح کے علاقے اور جنوبی غزہ کی پٹی میں موراگ کوریڈور میں بھی اسرائیلی زمینی کارروائی جاری ہے۔
اتوار کی سہ پہر اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس کے رہائشیوں سے کہا کہ وہ ایک آسانی حملے کی روشنی میں علاقہ خالی کر دیں۔ انہوں نے کہا وہ ان تمام اہداف کے خلاف زیادہ سے زیادہ طاقت کا استعمال کریں گے جہاں سے اسرائیل کی طرف راکٹ داغے گئے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔