لبنان سے اسرائیل پر 50 میزائل فائر

سات اکتوبر 2023 کے بعد سے 10 ماہ سے زیادہ عرصہ کے دوران حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اسرائیل نے حملہ کرکے جمعہ کی شب جنوبی لبنان کے علاقے النبطیہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنا ڈالا۔ حملے سے وادی الکفور میں بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ رد عمل میں کل ہفتہ کو حزب اللہ نے اسرائیل پر 50 میزائل داغ دئیے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ حزب اللہ گروپ نے تقریباً 50 میزائل بالائی الجلیل کے ان قصبوں کی طرف داغے ہیں جن کو ابھی تک خالی نہیں کیا گیا تھا۔ اسرائیلی حکام نے بالائی الجلیل کے رہائشیوں کو پناہ گاہوں کے قریب رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔


انتباہات کے جاری ہونے کے بعد صفد کے علاقے میں میزائلوں کو روکا گیا۔ جنوبی لبنان سے اسرائیل کی طرف میزائلوں کی بمباری جاری ہے۔ یہ حملے اس وقت کئے گئے ہیں جب لبنان کی وزارت صحت نے کل ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ النبطیہ میں لوگ مارے گئے اور 5 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر باہمی جملوں کے دوران خطے میں غیر معمولی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔

جائے وقوع سے شہریوں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایک تجارتی ادارے کو نشانہ بنایا گیا ۔ اس مقام پر حزب اللہ کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔یاد رہے سات اکتوبر 2023 کے بعد سے 10 ماہ سے زیادہ عرصہ کے دوران حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔ ایجنسی فرانس پریس کے مطابق لبنان میں کم از کم 579 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں 121 عام شہری شامل ہیں۔ اسرائیل میں 22 فوجیوں اور 26 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔