عراقی ملیشیا گروپ نے اسرائیل میں تین ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا

عراقی ملیشیا گروپ نے کہا کہ یہ حملے فلسطین اور لبنان میں اپنے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

عراق کے شیعہ ملیشیا گروپ نے اسرائیلی اہداف پر تین ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔گروپ کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اتوار کو گروپ کے جنگجوؤں نے اردن کی وادی میں "اہم مقامات" پر دو ڈرون حملے کیے، جو اردن کی اسرائیل اور مغربی کنارے کے ساتھ مغربی سرحد سے متصل ہے، اور تیسرا حملہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں کیا۔

بیانات میں نشانہ بنائے گئے مقامات کی نشاندہی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع دی گئی۔ گروپ نے کہا کہ یہ حملے 'فلسطین اور لبنان میں اپنے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیے گئے'۔ گروپ نے 'دشمن کے ٹھکانوں کو تیزی سے نشانہ بنانا جاری رکھنے' کا عہد کیا۔


قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں اسرائیل فلسطین تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے، عراق میں اسلامی مزاحمت نے غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے اس علاقے میں اسرائیلی اور امریکی اہداف پر کئی بار حملے کیے ہیں۔ ملیشیا نے 23 ستمبر کو لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں تیزی لانے کے بعد اسرائیل پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔