حج سیزن کے لیے مکہ پہنچائے گئے قربانی کے جانوروں کا معائنہ

مکہ مکرمہ میں ماحولیات، زراعت اور پانی کی وزارت نے رواں سال حج سیزن کے سلسلے میں اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس حوالے سے خصوصی تربیت یافتہ ویٹرنری (جانوروں کے علاج سے متعلق) عملہ فراہم کر دیا گیا ہے

حج سیزن کے لیے مکہ پہنچائے گئے قربانی کے جانوروں کا معائنہ
حج سیزن کے لیے مکہ پہنچائے گئے قربانی کے جانوروں کا معائنہ
user

قومی آوازبیورو

ریاض: مکہ مکرمہ صوبہ میں ماحولیات، زراعت اور پانی کی وزارت نے رواں سال 1441 ہجری کے لیے حج سیزن کے سلسلے میں اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس حوالے سے خصوصی تربیت یافتہ ویٹرنری (جانوروں کے علاج سے متعلق) عملہ فراہم کر دیا گیا ہے۔ یہ عملہ رواں ماہ 20 ذو القعدہ سے لے کر حج سیزن کے اختتام تک اپنے فرائض انجام دے گا۔

اس عملے کی بنیادی ذمے داری قربانی کے لیے لائے جانے والے جانوروں کی صحت اور سلامتی کی تصدیق کے بعد انہیں مکہ مکرمہ کی اندر داخل ہونے کو یقینی بنانا ہے۔

حج سیزن کے لیے ویٹرنری ٹیموں کے آپریشنل پلان میں ان تربیت یافتہ اہل کاروں کا جدہ کی بندرگاہ سے مکہ لائے گئے جانوروں کے معائنے اور جانچ کے واسطے چوبیس گھنٹے کام کرنا شامل ہے۔ مذکورہ سعودی وزارت کی جانب سے ویٹرنری ٹیموں کے ارکان کے لیے ایک ورچوئل ورک شاپ بھی منعقد کیا گیا۔ اس کا مقصد اہل کاروں کو حج سیزن پروگرام کی تربیت اور کام کے میکانزم سے آگہا کرنا تھا۔


اس ورک شاپ میں اہل کاروں کی تعداد کم کرنے اور شفٹوں میں کام کے نظام کو وضع کرنے سے متعلق انتظامی اقدامات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ ورک شاپ میں اس بات کو باور کرایا گیا کہ روں سال حج سیزن کو کامیاب بنانے کے لیے کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر پر پوری طرح عمل درامد کی ضرورت ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Jul 2020, 1:11 PM