سعودی آرٹسٹ کی تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ گینز بک میں شامل

سعودی عرب کی ایک فائن آرٹ آرٹسٹ عہود عبداللہ کی سعودیہ اور امارات کے رہنمائوں کی تصاویر پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ تیار کر کے اسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کی ایک فائن آرٹ آرٹسٹ عہود عبداللہ کی سعودی عرب اور امارات کے رہ نمائوں کی تصاویر پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ تیار کر کے اسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ پینٹنگ جدہ شہر کے النورس اسکوائر میں تیار کی گئی ہے جو نہ صرف سعودی عرب بلکہ اب تک کی دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ ہے۔

عہود عبداللہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ پینٹنگ خادم الحرمین الشریفین کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل کے اس مشہور قول کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'سعودی اماراتی اور اماراتی سعودی ہیں'۔ ان کے یہ الفاظ دونوں برادر قوموں کے درمیان قرابت اور مملکت اور امارات کے درمیان تاریخی ہمہ جہت شاندار تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔


سعودی آرٹیسٹ کا کہنا تھا کہ اس نے یہ پینٹنگ امارات کے 49 ویں قومی دن کے موقع پر اماراتی قیادت کے ایک تحفے کے طور پر پیش کی ہے۔ پینٹنگ کی تیاری میں مسلسل 45 دن لگے اور وہ دن کا زیادہ وقت اس کی تیاری پر صرف کرتی رہی ہے۔

پینٹنگ کے حجم اور سائز کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عہود نے کہا کہ یہ پینٹنگ 221 مربع میٹر ہے جسے کافی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور 60 میٹر کی جگہ پر کافی استعمال کی گئی ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ یہ پینٹنگ آرٹ کے شعبے میں کام کرنے والے فن کاروں اور ماہرین کے لیے ایک چیلنج ہے۔ 'ایک لڑی' کے عنوان سے تیار کردہ اس پینٹنگ میں سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود اور امارات کے الشیخ زاید بن سلطان آل نھیان کو دکھایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔