مسجد نبوی میں روضہ مبارک کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

یہ اقدام مسجد نبوی کی مشاہداتی شناخت کے تحفظ کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عمارت کے اردگرد لکڑی کے حصار کی جگہ تانبے کے سنہری حصار نے لے لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

الریاض: صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ مبارک کے اطراف سونے اور تانبے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کر دیا۔

یہ اقدام مسجد نبوی کی مشاہداتی شناخت کے تحفظ کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عمارت کے اردگرد لکڑی کے حصار کی جگہ تانبے کے سنہری حصار نے لے لی ہے۔ نیا حصار خالص تانبے سے بنا ہے۔ یہ 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے۔ یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے کے حصوں پر مشتمل ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبوی میں نماز ادا کی تھی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ کی زیارت کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سب کی کوششوں سے حجاج کرام کی تعداد ہر سال دوگنی ہو رہی ہے اور یہ تحفہ ملک کے تمام لوگوں کو دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔