حج 2023: تصویروں میں دیکھیں وقوفِ عرفہ کا روح پرور منظر، جبل رحمت پر عازمین حج کا ہجوم

حج 2023 اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے، آج سفید احرام میں حجاج کرام نے میدانِ عرفات میں وقوف کیا جہاں وہ تلبیہ، سلام، تسبیحات و دعاؤں مشغول نظر آئے۔

user

قومی آوازبیورو

حج 2023 اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آج سفید احرام میں حجاج کرام نے میدانِ عرفات میں وقوف کیا جہاں وہ تلبیہ، سلام، تسبیحات و دعاؤں مشغول نظر آئے۔ جبل عرفات، جسے جبل رحمت بھی کہتے ہیں، میں ہر طرف روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔ شام تک جبل عرفات میں تلبیہ اور تسبیحات کی آوازیں گونجتی رہیں اور پھر غروب آفتاب کے بعد دعائیں اور مناجات کرتے ہوئے حجاج کرام مزدلفہ کے سفر پر روانہ ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ جبل رحمت یا جبل عرفات مکہ مکرمہ کے مشہور مذہبی اور تاریخی پہاڑوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک چھوٹی سی پہاڑی ہے جس پر عرفات کے دن حجاج وقوف کرتے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ یہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہاڑ کے اوپر ایک چٹان پر بیٹھے تھے، اور فرمایا تھا ’’میں نے یہاں وقوف کیا اور پورا عرفہ وقوف کا مقام ہے۔‘‘

بہرحال، آج میدانِ عرفات میں عازمین حج کا ایک ہجوم نظر آیا جس کی کچھ تصویریں ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے ذیل میں پیش خدمت ہے۔

حج 2023: تصویروں میں دیکھیں وقوفِ عرفہ کا روح پرور منظر، جبل رحمت پر عازمین حج کا ہجوم
حج 2023: تصویروں میں دیکھیں وقوفِ عرفہ کا روح پرور منظر، جبل رحمت پر عازمین حج کا ہجوم

حج 2023: تصویروں میں دیکھیں وقوفِ عرفہ کا روح پرور منظر، جبل رحمت پر عازمین حج کا ہجوم
حج 2023: تصویروں میں دیکھیں وقوفِ عرفہ کا روح پرور منظر، جبل رحمت پر عازمین حج کا ہجوم

حج 2023: تصویروں میں دیکھیں وقوفِ عرفہ کا روح پرور منظر، جبل رحمت پر عازمین حج کا ہجوم
حج 2023: تصویروں میں دیکھیں وقوفِ عرفہ کا روح پرور منظر، جبل رحمت پر عازمین حج کا ہجوم

حج 2023: تصویروں میں دیکھیں وقوفِ عرفہ کا روح پرور منظر، جبل رحمت پر عازمین حج کا ہجوم
حج 2023: تصویروں میں دیکھیں وقوفِ عرفہ کا روح پرور منظر، جبل رحمت پر عازمین حج کا ہجوم

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔