مصر میں ہوٹل کی 26 ویں منزل سے لڑکی گر کر ہلاک

پراسرار اور خوفناک واقعے کے حالات جاننے کے لیے لڑکی کے اہل خانہ کو طلب کرنے اور ان کے بیانات سننے اور اس کے گرد موجود تمام تفصیلات جاننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

مصرمیں مجاز حکام نے ایک خوفناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی جو قاہرہ کے علاقے زمالک کے ایک مشہور ہوٹل میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی 26ویں منزل سے گر کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصری حکام کو اطلاع ملی کہ قاہرہ کے وسطی علاقے زمالک میں ایک مشہور ہوٹل کی 26ویں منزل سے ایک لڑکی گر کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے واقعے کی تفصیلات سامنے آئیں، جس میں لڑکی فرش کے کنارے بیٹھی ہوٹل کے کارکنوں سے بات کرتی دکھائی دیتی ہے جو اسے بچانے اور رسی سے کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نے انگریزی اور دیگر میں ایسے الفاظ کہے جو سمجھ سے باہر تھے۔ پھر وہ رسی سے لپٹ گئی لیکن گر کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ لڑکی ہوٹل میں ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے اور اس کی عمر 22 سال ہے۔ وہ سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے میں گریجویٹ تھی۔حکام اس وقت حادثے کی وجہ جاننے کے لیے عینی شاہدین اور ہوٹل کے ملازمین سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ نگرانی کرنے والے کیمرے بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں تاکہ ان سے حاصل کردہ مناظر کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔


پراسرار اور خوفناک واقعے کے حالات جاننے کے لیے لڑکی کے اہل خانہ کو طلب کرنے اور ان کے بیانات سننے اور اس کے گرد موجود تمام تفصیلات جاننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔