غم انگیز غیر حاضری سے خوشگوار حاضری تک، سعودی وزیر نے مسجد حرام کی دو تصاویر کیں شیئر

الربیعہ نے ان تصاویر کے ساتھ لکھا، "خدا کے فضل و کرم کے لیے حمد ہے، جیسا کہ وبا ختم ہو چکی ہے، اور مسلمان عمرہ ادا کرنے اور حرمین شریفین کی زیارت کے لیے واپس آ گئے ہیں"۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

سعودی وزیر برائے حج اور عمرہ توفیق الربیعہ نے آج بدھ کو مسجد الحرام کی دو تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ 3 سال کے فرق سے پہلی تصویر 1441 ہجری (2020ع) کی ہے جب دوران وبا حرم میں عمرہ اور زیارت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی اور دوسری تصویر 1444 ہجری (2023 ع) میں لی گئی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا: غم انگیز غیر حاضری سے، خوشگوار حاضری تک۔" الربیعہ نے ان تصاویر کے ساتھ لکھا، "خدا کے فضل و کرم کے لیے حمد ہے، جیسا کہ وبا ختم ہو چکی ہے، اور مسلمان عمرہ ادا کرنے اور حرمین شریفین کی زیارت کے لیے واپس آ گئے ہیں"۔

پہلی تصویر میں صحن حرم کو 1441 ہجری میں کرونا وبا کے دوران نمازیوں اور عمرہ ادا کرنے والوں سے بالکل خالی دکھایا گیا ہے، جب کہ دوسری تصویر میں مسجد الحرام کو دکھایا گیا ہے، جو نمازیوں اور معتمرین سے مکمل طور پر بھری ہوئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں حرم کے ارد گرد، 3 کلومیٹر تک کا علاقہ نمازیوں سے سے بھرا ہوتا ہے۔ حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریزیڈنسی کا کہنا ہے مکہ کی عظیم مسجد میں 27 رمضان کی رات 26 لاکھ سے زیادہ نمازیوں اور عازمین کی آمد ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔