عالمی وبا کے بعد پہلی مرتبہ مسجد حرام کا صحن طواف کے لئے فرزندان توحید سے بھر گیا

سعودی عرب میں کورونا کی عالمی وبا کے بعد پہلی مرتبہ المسجد الحرام میں طواف کا صحن نمازیوں اور عمرہ زائرین سے پوری طرح بھر گیا

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب میں کورونا کی عالمی وبا کے بعد پہلی مرتبہ المسجد الحرام میں طواف کا صحن نمازیوں اور عمرہ زائرین سے پوری طرح بھر گیا۔

پندرہ رمضان کو مغرب کی نماز کے موقع پر پورا صحن نمازیوں سے بھرا ہوا دکھائی دیا۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر کردہ ضابطوں کی پابندی کے ساتھ حرم مکی میں نماز اور عمرہ کی سہولت جاری ہے۔

صدارت عمومی برائے انتظامی امور الحرمین الشریفین نے بیان میں کہا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 15 لاکھ افراد نے کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ نماز اور عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ انتظامہ کے تمام اداروں نے کارکردگی بڑھا دی ہے اور زائرین کو معیاری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔


مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مطاف میں 14 کے بجائے 25 ٹریک کر دیے۔ ان میں سے چار جو خانہ کعبہ کے قریب تر ہیں بزرگوں اور معذوروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ بوڑھوں اور معذوروں کو الیکٹرانک وہیل چیئرز پر طواف کی سہولت دی جارہی ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */