ٹرک ڈرائیور نے پانچ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا، پچاس افراد زخمی، ڈرائیور کو گولی مار دی گئی
ایسے مناظر سامنے آئے ہیں جن میں دیکھا ہے کہ پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور زخمیوں کو ایمبولینسوں وہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتال منقل کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ’رن اوور‘ واقعے میں کم سے کم پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے شمال میں موساد کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک ٹرک نے بس اسٹیشن پر موجود لوگوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 20 فوجیوں سمیت 50 افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کرہلاک کردیا۔
نامہ نگار نے مزید کہا کہ تل ابیب کے شمال میں واقع گلیلوت بیس کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے کم از کم 5 افراد مارے گئے۔اسرائیلی پولیس نے کہا کہ وہ گلیلوت بیس کے قریب گھسنے والے شخص اور حملے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ حملہ آور مشرقی یروشلم سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات سےشبہ ہوتا ہے کہ یہ واقعہ یہودی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں : مظلوموں کا انتقامی جذبہ، اللہ خیر کرے!
اسرائیلی ایمبولینس نے کہا کہ "گلیلوت بیس کے قریب ایک بس اسٹیشن سے ٹرک کے تصادم کے بعد ہم نے درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے‘‘۔اسرائیلی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں نے ایسے مناظر نشر کیے ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور زخمیوں کو ایمبولینسوں وہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتال منقل کیا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اپنی سرزمین پر حماس کے حملے کی عبرانی کیلنڈر کے مطابق پہلی برسی منا رہا ہے۔ اس حملے نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں جنگ کو جنم دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔