تل ابیب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 8 زخمی

رمضان المبارک کے آغاز سے قریباً ایک ہفتہ قبل فلسطینی حملہ آوروں کے متعدد حملوں میں گیارہ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اسرائیل کے تجارتی دارالحکومت تل ابیب کے وسطی حصے میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع خبر کے مطابق مطابق تل ابیب کے ایک مصروف علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور واضح رہے کہ اس علاقے میں متعدد بار اور ریستوران واقع ہیں۔حملے کے زخمیوں کو نزدیک واقع ایشلوف اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

فوری طور پرفائرنگ کے محرکات کا پتا نہیں چل سکا لیکن یہ حملہ فلسطینیوں کے حالیہ متعدد مہلک حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔


اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس نے کہا ہے کہ اسے تل ابیب شہر کے وسط میں’’متعدد مقامات‘‘پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اس نے اس نے چھے افراد کو قریبی اسپتال میں منتقل کیا ہے۔ان میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

فائرنگ کا ایک واقعہ تل ابیب کی ڈزنگوف اسٹریٹ پر رونما ہوا ہے۔یہ شہر کا ایک مرکزی راستہ اوراختتام ہفتہ منانے والوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔


پولیس ترجمان نے اسرائیل کے چینل 13 کو بتایا کہ فائرنگ میں تین سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں اور اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نفتالی بینیٹ تل ابیب میں واقع فوجی ہیڈ کوارٹر سے صورت حال کی نگرانی کر رہے تھے۔رمضان المبارک کے آغاز سے قریباً ایک ہفتہ قبل فلسطینی حملہ آوروں کے متعدد حملوں میں گیارہ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں اور اس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔


گذشتہ سال رمضان المبارک میں ہونے والے مظاہروں اور جھڑپوں کے نتیجے میں اسرائیل نے غزہ پرجنگ مسلط کردی تھی اور مئی میں گیارہ روز تک غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور قصبوں پر اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملے جاری رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔