بیروت دھماکوں کی آوازیں قبرص میں بھی سنی گئیں

ذرائع ابلاغ پر چلنے والی ہولناک تصاویر اور ویڈیو فوٹیج کے اندر لوگوں کو ملبے کے نیچے دبے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ٹائم ڈاٹ کو
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ٹائم ڈاٹ کو
user

قومی آوازبیورو

لبنان کے شہر بیروت میں منگل کی شام ہونے والے دھماکوں کی شدت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ دھماکوں کی آواز دو سو کلومیٹر قبرص تک سنی گئی۔

قبرص کے مقامی میڈیا کے مطابق بیروت بندر گاہ پر ہونے والے دھماکوں میں شہر کے طول وعرض میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ان دھماکوں میں بیسیوں افراد ہلاک وزخمی ہوئے۔ رائیٹرز کے مطابق اب تک دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ پر چلنے والی ہولناک تصاویر اور ویڈیو فوٹیج کے اندر لوگوں کو ملبے کے نیچے دبے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دھماکے سے کئی کلومیٹر دور علاقے میں عمارتوں کا ملبہ اور ٹوٹے ہوئے شیشے پھیلے ہوئے ہیں۔

لبنان ان دنوں دگرگوں معاشی صورتحال سے دوچار ہے جس میں ملک کی کرنسی کی قدر انتہائی حد تک گرنے سے افراط زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا خصوصی ٹرائیبونل اختتام ہفتہ دو ہزار پانچ کو رفیق حریری قتل سے متعلق دھماکے کا فیصلہ سنانے جا رہا ہے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔