امیرِقطر شیخ تمیم سفارتی بائیکاٹ کے خاتمے کے بعد مصر کا پہلا دورہ کریں گے

امیرِقطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی جمعہ کو مصر کا دورہ کریں گے۔ مصر اور قطر کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد ان کا میزبان ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔

امیرِقطر شیخ تمیم
امیرِقطر شیخ تمیم
user

قومی آوازبیورو

امیرِقطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی جمعہ کو مصر کا دورہ کریں گے۔ مصر اور قطر کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد ان کا میزبان ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دونوں ملکوں نے گذشتہ سال طویل عرصے سے جاری علاقائی تنازع کو ختم کرنے پر اتفاق کیاتھا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی ہفتے کے روز قاہرہ میں مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے باضابطہ ملاقات کریں گے۔انھوں نے آخری بار 2015 میں مصر کا دورہ کیا تھا۔

انھوں نے گذشتہ سال عراق میں ایک سربراہ اجلاس میں سفارتی تنازع کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ صدر السیسی سے ملاقات کی تھی۔ قطری حکام کی جانب سے فوری طور پرکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔امیرقطر یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے قاہرہ کے دورے اور مصر اور سعودی عرب کے درمیان 7.7 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں کے اعلان کے چند روز بعد کررہے ہیں۔


مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے دہشت گردی کی حمایت کے الزامات پر جون2017 میں قطر کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ قطر نے اس الزام کی تردید کی تھی۔تاہم چارسال کے بعد گذشتہ سال چاروں عرب ممالک نے قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں مصرکو اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے، اس کی کابینہ نے مارچ میں کہا تھا کہ مصر اور قطر نے 5 ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری کے معاہدوں سے اتفاق کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔