مراکش کی دردناک تصویر،چاروں طرف تباہی کے مناظر

جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والے دردناک کلپس میں سے ایک تصویر میں مراکش کے ایک ہسپتال میں متعدد مریض دکھائی دیے ۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب سوشل میڈیا</p></div>

ویڈیو گریب سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

مراکش میں زلزلے کے تباہ کن اثرات کے مختلف مناظر سامنے آ رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگوں نے المناک تصاویر شیئر کی ہیں۔

جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والے دردناک کلپس میں سے ایک تصویر میں مراکش کے ایک ہسپتال میں متعدد مریض دکھائی دیے ۔ یہ ہسپتال کے باہر کھلی فضا میں سڑک عین وسط میں بستروں پر سو رہے تھے۔ زلزلہ کے باعث عمارت کے گرنے کے خوف سے سب مریضوں کو باہر کھلے آسمان تلے نکال دیا گیا ہے۔


مراکش میں سی این این کے ایک صحافی نے بتایا کہ شہر میں ایک ہسپتال کی عمارت کے باہر بہت سے زخمیوں کو کھڑے دیکھا گیا جن میں سے کچھ شدید زخمی ہیں۔ ہسپتال کے بستروں کو عمارت کے باہر منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال کے باہر موجود بیڈز اور مریضوں کی حفاظت کے لیے بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار بھی مقرر ہیں۔

جمعہ 8 ستمبر 2023 کو رات 11 بج کر 11 منٹ پر آنے والے زلزلہ کے باعث ایک اور ہسپتال کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ ڈاکٹروں کو مریضوں کو ایک فیلڈ کلینک میں منتقل کرنا پڑا۔ اتوار کو مراکش بھر میں زلزلہ کے متاثرین کے لیے سوگ کا سماں رہا۔ ملک کا ایک بڑا حصہ زلزلہ کی زد میں آیا اور دو ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق اور کئی ہزار زخمی ہوگئے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔