حج سیزن کے بعد غلافِ کعبہ کو دوبارہ پورا کھول دیا گیا

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی نگرانی میں (حج کے موقع پر) خانہِ کعبہ کے زیریں حصے سے اوپر اٹھائے گئے غلاف کو دوبارہ سے نیچے تک لٹکا کر خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مکہ مکرمہ: مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی نگرانی میں (حج کے موقع پر) خانہِ کعبہ کے زیریں حصے سے اوپر اٹھائے گئے غلاف کو دوبارہ سے نیچے تک لٹکا کر خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا گیا۔

منگل کے روز انجام دیے گئے اس عمل میں غلاف کعبہ کے کپڑے کا نچلا حصہ کھول کر سنہری شاذروان تک پہنچا دیا گیا اور پھر اسے سنہری حلقوں کے ذریعے نصب کر دیا گیا۔

حج سیزن کے بعد غلافِ کعبہ کو دوبارہ پورا کھول دیا گیا

اس موقع پر خانہ کعبہ کے غلاف (کِسوہ) کی تیاری کے ذمے دار ادارے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن سلیمان نے بتایا کہ آپریشنل اور تکنیکی پلان کے مطابق غلاف کعبہ کو مکمل طورپر نیچے تک کھول دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 1440 ہجری کے حج کے موقع پر ذو القعدہ کے وسط میں غلاف کعبہ 3 میٹر اوپر کر دیا گیا تھا۔

غلاف کعبہ کو اوپر کرنے کا مقصد اسے صاف رکھنا اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانا ہے۔ طواف کے دوران چوں کہ حجاج کرام غلاف کعبہ کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں یا تبرک کے طورپر غلاف کا کچھ حصہ کاٹ کر اپنے پاس رکھ لیتے ہیں ... اس لیے غلاف کو اس قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے اوپر کرنا ضروری ہوتا ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔