کورونا وائرس: سعودی عرب میں جزوی کرفیو کا اطلاق، سڑکیں سنسان

وزارت داخلہ کے مطابق پہلی مرتبہ جرمانے کی رقم 10 ہزار ریال ہو گی۔ خلاف ورزی دہرانے کی صورت میں یہ رقم دو گنی ہو جائے گی۔ تیسری مرتبہ خلاف ورزی کے ارتکاب پر 20 روز کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب میں پیر کی شام سات بجے سے جزوی کرفیو کا اطلاق ہو گیا ہے۔ اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانے اور جیل کی سزاؤں کا سامنا کرنا ہو گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق پہلی مرتبہ جرمانے کی رقم 10 ہزار ریال ہو گی۔ خلاف ورزی دہرانے کی صورت میں یہ رقم دگنی ہو جائے گی۔ تیسری مرتبہ خلاف ورزی کے ارتکاب پر 20 روز کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔


سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار ذرائع نے مملکت میں تمام شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کیے گئے کرفیو کے حوالے سے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ کرفیو کا نفاذ پیر سے 21 روز کے لیے کیا گیا ہے۔ کرفیو کے اوقات شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوں گے۔

مذکورہ ذرئع نے باور کرایا ہے کہ صحت عامہ کا حفظان مملکت کے شہریوں اور اس کی سرزمین پر مقیم افراد کے اہم ترین فرائض میں سے ہے۔ لہذا ان پر لازم ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر اپنا یہ فریضہ پورا کریں اور اپنی جانوں اور وطن کو اس مہلک وبا کے خطرے میں نہ ڈالیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔