کورونا: اب سعودی میں اندرون ملک سفر کے لیے بھی ویکسین کی دونوں خوراک لازمی

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں اندرون ملک سفر کرنا ہے تو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا شرط ہوگی، اس پابندی پر آج سے اطلاق ہوگیا۔

کورونا ویکسین، تصویر آئی اے این ایس
کورونا ویکسین، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ریاض: سعودی عرب میں اندرون ملک سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لینے کی پابندی آج سے عائد کردی گئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں اندرون ملک سفر کرنا ہے تو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا شرط ہوگی، اس پابندی پر آج سے اطلاق ہوگیا، شہری سفر کے لیے مکمل ویکسینیشن کروائیں۔

سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ سفر کیلئے ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط پر آج سے عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔ ایئرلائن نے وضاحت کی ہے کہ اس شرط سے وہ افراد مستثنیٰ ہوں گے جن کی عمر 12 سال سے کم ہے، وہ مسافر جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لیں وہ آج سے لوکل پروازوں پر سفر نہیں کرسکیں گے۔ اس پابندی سے بچوں کے علاوہ وہ افراد بھی مستثنیٰ ہیں جنہیں سعودی عرب کے صحت کے محکمے استثنیٰ دے چکے ہیں۔ اندرون ملک سفر کے خواہشمندوں سے ٹکٹ بک کراتے وقت ’توکلنا‘ ایپ پر اپنا سٹیٹس چیک کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سعودی حکام نے مکمل ویکسینیشن کروانے کی شرط کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔