کورونا بحران: عمان میں ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی

عُمان نے کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے، اس فیصلے کا اطلاق ہفتہ 24 اپریل سے ہوگا

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

مسقط: خلیجی سلطنت عُمان نے کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔ ملک کی کمیٹی عظمیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے عمان آنے والے یا گزشتہ 14 دنوں میں ان تینوں ممالک سے گزرنے والے لوگوں کے عمان داخلہ پابندی رہے گی۔ عُمان کے سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ہفتہ 24 اپریل سے تاحکم ثانی ہوگا۔

اس دوران 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو دکانوں اور تجارتی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمریشیل انسٹی ٹیوٹ بھی اس حکم پر عمل کریں گے اور دکانوں اور چائے خانوں میں ان کی صلاحیت سے آدھے لوگ ہی بیٹھ سکیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔


عُمان میں کروناوائرس کے کیسوں کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ وزارت صحت کے مطابق بدھ تک ملک میں تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 183770 ہو گئی ہے۔ان میں سے 163750 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 1926 وفات پا چکے ہیں۔

عُمانی حکام نے حال ہی میں رمضان المبارک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی پابندیاں عاید کی ہے۔ حکومت نے رمضان کے آغاز میں لوگوں کی گھر سے باہر نقل وحرکت اور گاڑیاں چلانے پر دوبارہ پابندی عاید کردی تھی۔ اس کے علاوہ تمام تجارتی سرگرمیوں، رمضان میں افطار کے اجتماعات اور خیمے لگانے پر بھی پابندی عاید کر دی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔