لیبیا میں آئی ایس کے چار بچے رہا

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

مصراتہ: لیبیائی شہر سرت میں دولت اسلامیہ ( داعش) کے مارے گئے سوڈانی دہشت گردوں کے چار بچوں کو سوڈانی تجارتی قونصل خانہ کو سونپ دیا گیا تاکہ وہ اپنے گھر جا سکیں۔ سرت 16۔2015 میں آئی ایس کا مضبوط گڑھ تھا لیکن امریکی حمایت یافتہ ایئرپورٹ کے سہارے لیبیائی فوج نے داعش کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ مصراتہ میں لڑائی ختم ہونے کے بعد کئی خواتین اور بچوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا اسی شہر سے آئی ایس پورے سرت میں فوجی مہم چلاتا تھا ۔ ان میں ٹیونیشا، مصر، سوڈان، سینیگال، چاڈ اور نائجیر کے شہری شامل تھے۔ یہاں سے 21 لیبیائی بچوں کو ان کے گھروالوں کو سونپا گیا ہے۔ گزشتہ جون میں آٹھ بچوں کو سوڈانی افسران کو سونپ دیا گیا تھا ۔ مصراتہ میں ابھی بھی 11 دیگر سوڈانی خواتین و بچے شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔