مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کا غلاف ’کِسوہ‘ کیا گیا تبدیل

خانہ کعبہ کا پہلے ایک طرف کا غلاف اتارا جاتا ہے اور پھر اس کی جگہ نیا غلاف چڑھا دیا جاتا ہے۔ اسی ترتیب کے ساتھ چاروں طرف کے غلاف چڑھائے جاتے ہیں۔ سب سے پہلے الحطیم کی طرف کا غلاف کعبہ بدلا جاتا ہے۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

ہر سال کی طرح اس بار بھی 9 ذی الحجہ کے موقع پر خانہِ کعبہ کا غلاف ’کِسوہ‘ تبدیل کردیا گیا۔ حرمین شریفین کے امور کے سربراہِ عام شیخ عبدالرحمن السدیس کے زیر نگرانی میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہونے والے اس عمل میں 160 متعلقہ اہل کاروں نے حصہ لیا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق امور مسجد حرام کے سربراہ کے سکریٹری احمد المنصوری نے بتایا کہ پرانے غلاف کی جگہ نیا غلاف بیت اللہ کی زینت بنا دیا گیا۔ نیا غلافِ کعبہ چار برابر پٹیوں اور دروازے کے پردے پر مشتمل ہے۔ خانہ کعبہ کے چاروں اطراف کی پٹیوں کو الگ الگ تیار کیا جاتا ہے۔


مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کا غلاف ’کِسوہ‘ کیا گیا تبدیل

تبدیلی کے عمل کے دوران پہلے ایک طرف کا حصہ اتارا جاتا ہے اور اس کی جگہ نیا غلاف چڑھا دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد دوسرا، تیسرا اور چوتھا حصہ اتارا جاتا اور اسی ترتیب کے ساتھ نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔ سب سے پہلے الحطیم کی طرف سے غلاف کعبہ کو کھول کر اس کی جگہ نیا غلاف ڈالا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر سے نیچے کی طرف پھیلایا جاتا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں المنصوری نے کہا کہ غلاف کعبہ مختلف مقدس عبارات یا آیات سے منقش کیا جاتا ہے جس پر ’یا اللہ یا اللہ، لا إله إلا الله محمد رسول الله، سبحان الله وبحمده، سبحان الله العظيم، اور’ يا ديان يا منان‘ کے الفاظ منقش ہیں۔

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کا غلاف ’کِسوہ‘ کیا گیا تبدیل

المنصوری کے مطابق غلاف کعبہ میں مجموعی طور پر 16 مختلف پٹیاں شامل کی جاتی ہیں۔ ان میں چھ اضافی پٹیاں بھی شامل ہیں۔ زیریں پٹی میں 12 شمعوں کی اضافی پٹیاں شامل کی جاتی ہیں۔ ان میں سے چار پٹیوں کو ارکان کعبہ کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔ ’اللہ اکبر‘ کے الفاظ پر مشتمل پانچ شمعیں حجر اسود کے اوپر باب کعبہ کے بیرونی پردے پر لگائی جاتی ہیں۔

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کا غلاف ’کِسوہ‘ کیا گیا تبدیل

انہوں نے واضح کیا کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خام ریشم استعمال کیا جاتا ہے جس کے اندرونی حصے کو سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے۔ 120 کلو گرام سنہرہ دھاگہ اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے قائم کردہ شاہ عبدالعزیز کارخانے میں 200 ماہرین اور منتظمین کام کرتے ہیں۔ ان تمام کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور وہ اپنے اپنے شعبے کے ماہر اور اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں۔ اس کارخانے میں لمبائی کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی سلائی مشین بھی نصب ہے۔ مشین کی مجموعی لمبائی 16 میٹر ہے اور یہ کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے کام کرتی ہے۔


مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کا غلاف ’کِسوہ‘ کیا گیا تبدیل

اس موقع پر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ "ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمارے مبارک وطن کو ایسی مخلص قیادت عطا فرمائی جس کے لیے بیت اللہ، حرمین شریفین اور اس کے زائرین اور مقامات مقدسہ کی خدمت اولین ترجیح ہے"۔


واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہرسال 2 مرتبہ شعبان اور ذی الحجہ کے مہینے میں غسل دیا جاتا ہے، اتارے جانے والے غلاف کعبہ کسوہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگرمعززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے، 1962 میں غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت پاکستان کے حصے میں بھی آئی تھی۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Aug 2019, 4:10 PM