سعودی عرب میں ’اُونٹ والی چٹان‘ سیاحت کے نقشے میں ایک قدرتی فن پارہ

سعودی عرب کے شمال مغربی ضلع الوجہ میں واقع ’اُونٹ والی چٹان‘ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا قدرتی مجسم فن پارہ ہے۔ اس کے زاویے سیاحوں اور محققین کے لیے پُر کشش اور دل فریب نظارہ پیش کرتے ہیں

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے شمال مغربی ضلع الوجہ میں واقع ’اُونٹ والی چٹان‘ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا قدرتی مجسم فن پارہ ہے۔ اس کے زاویے سیاحوں، محققین اور دل چسپی رکھنے والوں کے لیے پُر کشش اور دل فریب نظارہ پیش کرتے ہیں۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے فوٹوگرافر کی تصویری رپورٹ میں اس چٹان کے خدوخال نمایاں کیے گئے ہیں۔ اونٹ والی چٹان کے بلند ترین نقطے پر اس کی اونچائی آٹھ میٹر تک جا پہنچتی ہے۔ کئی برس تک بُردگی اور شکست و ریخت کے عوامل کے سبب اس چٹان کے خدوخال ایک ایسے اونٹ سے مشابہت رکھتے ہیں جو اپنی جگہ پر بیٹھا ہوا ہو۔


 سعودی عرب میں ’اُونٹ والی چٹان‘ سیاحت کے نقشے میں ایک قدرتی فن پارہ

مملکت میں ارضیاتی سروے کی جنرل اتھارٹی کے مطابق الوجہ شہر سے 5 کلو میٹر جنوب میں واقع ’اونٹ والی چٹان‘ چُونے کے پتھر سے بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مملکت کا الوجہ ضلع اپنے قدرتی اور تاریخی ورثے کے سبب معروف ہے۔ بحر احمر کے ساحل پر پھیلے ہوئے اس ورثے نے الوجہ کو سیاحوں کے لیے پُر کشش علاقوں میں سے ایک اہم مقام بنا دیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ویژن 2030 کے ضمن میں اعلان کردہ بحر احمر اور آمالا کے دو منصوبوں نے اس علاقے کی اہمیت کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔