غزہ جنگ، نومبر میں اسرائیل کا بجٹ خسارہ بڑھ کر 4.5 بلین ڈالر ہوگیا

صہیونی وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر خسارہ پچھلے 12 مہینوں میں بڑھ کر نومبر میں 3.4 فیصد ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اسرائیلی وزارت خزانہ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیل نے نومبر میں 16.6 بلین شیکل یا تقریبا 4.5 بلین ڈالر کا بجٹ خسارہ ریکارڈ کیا۔ اخراجات میں یہ اضافہ غزہ میں حماس کے خلاف دو ماہ سے جاری جنگ کی مالی اعانت کی وجہ سے ہوا۔

صہیونی وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر خسارہ پچھلے 12 مہینوں میں بڑھ کر نومبر میں 3.4 فیصد ہو گیا۔ یہ خسارہ اکتوبر میں 2.6 فیصد تھا۔ وزارت کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ 2023 کا خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار کے تقریباً 4 فیصد تک چلے جانے کی توقع ہے۔


وزارت نے کہا کہ گزشتہ ماہ محصولات میں 15.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی ایک وجہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں التوا ہونا ہے۔ اکتوبر میں اسرائیل کا خسارہ 22.9 بلین شیکل تک پہنچ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔