مصر میں بم دھماکہ،18 پولس اہلکار جاں بحق

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسماعیلیہ: شمالی جزیرہ نما سیناء میں آج ایک فوجی قافلے کو نشانہ بناکر سڑک کے کنارے نصب کئے گئے بم دھماکے کی زد میں آنے سے کم از کم 18 پولس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ طبی اور سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بم دھماکے میں کم از کم 18 پولس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حملے میں ایک بریگیڈیر جنرل سمیت تین دیگر پولس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہيں۔ بم دھماکے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے لی ہے۔ ابھی تک حملے کے بارے میں وزارت داخلہ سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی مینا نے اعلی حکام کے حوالے سے اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ خبررساں ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ دھماکہ کے بعد حملہ آوروں نے ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا، جس میں چار ایمبولینس عملہ کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ حملے کے بعد سلامتی دستہ نے حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی، جس میں بہت سے دہشت گردوں کے مرنے کی خبر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Sep 2017, 10:26 AM