سعودی عرب میں تیل سپلائی کے مرکز کے نزدیک دھماکہ

سعودی عرب کے جنوب مغربی جیزان علاقے میں واقع تیل سپلائی مرکز کے نزدیک یمن کے حوثی باغیوں نے دھماکہ خیز مادے سے لدی دو کشتیوں کو دھماکہ سے اڑا دیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ریاض: سعودی عرب کے جنوب مغربی جیزان علاقے میں واقع تیل سپلائی مرکز کے نزدیک یمن کے حوثی باغیوں نے دھماکہ خیز مادے سے لدی دو کشتیوں کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ یہ اطلاع سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ایک ترجمان نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے سبب وہاں آگ لگ گئی۔

انہوں نے جمعرات کی تاخیر شب الاخباریہ نیوز چینل کو بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول سے دو کشتیوں کو دھماکہ کئے جانے کی وجہ سے جیزان میں واقع تیل سپلائی مرکز کے نزدیک آگ لگ گئی، جسے بجھایا جارہا ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ توانائی کی وزارت نے اس واقعہ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مقامات پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔