کورونا انفیکشن: خلیجی ممالک بھی پریشان، سب سے زیادہ شرح سعودی عرب و قطر میں

سعودی عرب میں 1351 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں اور یہاں اس جان لیوا وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 22،753 ہو گئی ہے جبکہ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 162 ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دوحہ: خلیجی ممالک میں عالمی وبا كووڈ -19 کے انفیکشن کی شرح کے معاملے میں سعودی عرب اور قطرسرفہرست ہیں۔ جمعرات کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں 1351 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں اور یہاں اس جان لیوا وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 22،753 ہو گئی ہے جبکہ دیگر پانچ مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 162 ہو گئی۔وہیں قطر میں كووڈ -19 کے 845 نئے کیس سامنے آنے کی وجہ سے اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 13400 ہو گئی۔ اب تک یہاں اس وائرس سے 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

خلیج کے دوسرے ممالک میں متحدہ عرب امارات میں 12400 لوگ متاثر ہوئے اور 105 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ کویت میں 4000 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 26 لوگوں کی جان گئی وہیں بحرین میں تقریبا 3000 لوگ اس وائرس کی زد میں آئے اور آٹھ افراد لقمہ اجل بنے۔ عمان میں 2300 لوگ اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہوئے اور 11 افراد نے جان گنوائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔