فلسطین کے فتح اور حماس گروپوں میں اتحاد

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے فلسطین کے فتح اور حماس گروپوں میں دس برسوں کے ٹکراؤاور کشیدہ تعلقات کے بعد پچھلے دنوں ہوئے اتحادی معاہدہ کا خیر مقدم کیا۔

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی : آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے فلسطین کے فتح اور حماس گروپوں میں دس برسوں کے ٹکراؤ، تقسیم اور کشیدہ تعلقات کے بعد پچھلے دنوں ہوئے اتحادی معاہدہ کا خیر مقدم کیا ہے۔

صدر مشاورت نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس اتحادی معاہدہ کے بعد یقینی طور پر فلسطینی متحدہ قیادت اور اس کے دو مضبوط دھڑوں میں جو ٹکراؤ تھا وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تاریخ کا ایک باب بن کر رہ جائے گااور مغربی کنارہ و غزہ کی قیادت غزہ کی محصور عوام کی راحت رسانی کو فراہم کرنے وان کی تکالیف کو دور کرنے، جس کو وہ پچھلے دس برسوں سے زیادہ عرصہ سے جھیل رہے ہیں مشترکہ لائحہ عمل بنائے گی۔

نوید حامدنے مصری حکومت و ان کے ذمہ داران کے رول کو بھی سراہا ہے جنہوں نے دن رات ایک کرکے فلسطین کے دونوں گروپوں میں مفاہمت کرائی اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ اتحاد فلسطینی عوام کی آرزوؤں کو پورا کرنے میں بھر پور کردار ادا کرے گا۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔