دبئی کی ائیرلائن نے تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردیں

ائیرلائن کےترجمان نے بتایاکہ صارفین، عملے اور ساتھیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، تل ابیب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل رہیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اسرائیل اور حماس میں جاری بمباری کی وجہ سے پیدا ہوئی جنگی صورتحال طویل مدتی شکل اختیار کر تی جا رہی  ہے۔ شائد اسی لئے اسرائیل فلسطین کشیدگی کے بعد دبئی کی ائیرلائن نے تل ابیب کےلیے اپنی  پروازیں معطل کردیں۔

ترجمان ائیرلائنز کے مطابق اسرائیل کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ ہمارے صارفین، عملے اور ساتھیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، تل ابیب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل رہیں گی۔


خیال رہے کہ غزہ پررات گئے اسرائیلی بمباری میں مزید سیکڑوں افراد شہید ہوگئے اور 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر بمباری کی تھی لیکن اس کے بعد سے جوابی کارروائی میں اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینیوں کو گھر سے بے گھر کر دیا ہے اور ہزاروں جاں بحق کر دئے گئے ہیں۔

اس جنگ نے اس وقت ایک گھناؤنی شکل اختیار کر لی جب اسرائیل پر یہ الزام لگایا گیا کہ اس نے فلسطین میں واقع ایک اسپتال پر بمباری کی  ہےجس کی وجہ سے پانچ سو افراد جاں بحق ہو گئے۔اسرائیل نے ان الزامات کی تردید کی ہے لیکن اس کے بعد سے فلسطین کی حمایت میں دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔