سعودی عرب: گرفتاری مہم کے دوران 6 مجرم ہلاک، ایک گرفتار

سعودی عرب کے اسٹیٹ سیکورٹی پریزیڈنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتاری مہم میں 5 پولس اہلکار وں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ مطلوب مجرموں کے پاس سے مشین گن، تین بم اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ریاض : سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کے مشرقی صوبے کے كاطف علاقے میں فرار چل رہے مجرموں کی گرفتاری کے لئے چلائی گئی مہم میں چھ مجرموں کی موت ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کے خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ سعودی عرب کے اسٹیٹ سیکورٹی پریزیڈنسی کے ترجمان نے کہا کہ پیر کو علاقے کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر دہشت گردی کے ممکنہ واقعہ کو ناکام بنادیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار فرار مجرموں کو گرفتار کرنے کے لئے وہاں گئے تھے لیکن مہم کے دوران سات فرار مجرموں نے مزاحمتی کارروائی کی جس سے عام شہریوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ مہم میں زخمی ہونے والے فرار مجرم کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔اس مہم میں پانچ پولس اہلکار وں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔ مطلوب مجرموں کے پاس سے مشین گن، تین بم اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Jan 2019, 1:09 PM