بہار: ٹرانسپورٹروں سے ساز باز کے الزام میں 13 پولس افسران سمیت 45 جوان معطل

سبھی 13 پولس افسران بائی پاس تھانے کے گاندھی سیتو نمبر 46 علاقے میں تعینات تھے۔ ان کے علاوہ 32 کانسٹیبل ہیں جنہیں معطل کر دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بہا رمیں ٹرانسپورٹروں سے ساز باز کر کے امتناع کے باجود دار الحکومت پٹنہ کے مہا تما گاندھی سیتو سے ریت ، پتھر ، گٹی اور تعمیراتی اشیاءلدی ٹرکوں کی آمدورت کی اجازت دینے کے الزام میں تیرہ پولیس افسران سمیت 45 جوانوں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

پٹنہ کے ٹریفک پولس سپرنٹنڈنٹ ڈی امر کیش نے آج پٹنہ میں بتایاکہ ٹرانسپورٹروں سے ساز با ز کر کے امتناع کے باوجود دار الحوکمت پٹنہ کے مہا تما گاندھی سیتو سے ریت ، پتھر ، گٹی اور تعمیراتی اشیاءسے لدی ٹرکوں کی آمدورفت کی اجازت دینے کے الزام میں 13 پولس افسران سمیت 45 جوانوں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ معطل پولس عملوں کے خلاف اگم کنواں تھانے میں ایف آئی آردرج کرائی گئی ہے ۔ ان کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا عمل جلد ازجلد شروع کر دیا جائے گا۔


پولس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ معطل پولیس افسران میں سب انسپکٹر ( ایس آئی ) کامیش پرساد سنگھ ، بھولا یادو ، اندر دیو یادو ، اجے کما ر پانڈے ، ارون کمار جھا ، ونود کمار سنگھ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی ) پھول ساگر رام ، راجیو ، راجیو کمار مشرا ، موتی لال ساہ ، رام بابو پاسوان ، راجیش رنجن ، راکیش کمار تریپاٹھی اور جیتندر پرساد شامل ہیں۔ یہ سبھی بائی پاس تھانے کے گاندھی سیتو نمبر 46 علاقے میں تعینات تھے ۔ ان کے علاوہ 32 کانسٹیبل ہیں جنہیں معطل کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔