بغداد میں خودکش دھماکے،25 افراد ہلاک،63زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد میں گزشتہ تین روز کے دوران یہ دوسرا دہشت گردانہ حملہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خود کش حملے میں آج 25 افرادکی موت جبکہ 63 دیگر زخمی ہو گئے۔عراق کی وزارت صحت نے اپنے فیس بک پیج پر اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے ایک تجارتی مرکز کو حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں گزشتہ تین روز کے دوران یہ دوسرا دہشت گردانہ حملہ ہے۔

عراقی حکام کے مطابق دو حملہ آوروں نے بغداد کے مصروف تجارتی علاقے طیارن اسکوائر میں خود کو دھماکے سے اڑادیا، دھماکوں میں 25افراد ہلاک اور63 زخمی ہوگئے۔ طیارن اسکوائر پربڑی تعداد میں مزدور روزانہ اجرت پرکام کے لئے جمع ہوتے ہیں، جہاں ماضی میں بھی اسی نوعیت کے حملے ہوچکے ہیں۔

فوری طور پر کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */