حرمِ مکی: اللہ کے مہمانوں کے لئے 2000 مفت وہیل چیئرز

حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی میں نقل و حمل کی خدمات سے متعلق انتظامیہ نے حالیہ ہجری سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد حرام میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے 2000 وہیل چیئرز مفت فراہم کیں

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی میں نقل و حمل کی خدمات سے متعلق انتظامیہ نے حالیہ ہجری سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد حرام میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے 2000 وہیل چیئرز مفت فراہم کیں۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کو باہم سہولت پیش کرنا ہے تا کہ وہ اپنے مناسک آسانی اور سکون کے ساتھ ادا کر سکیں۔

مسجد حرام میں نقل و حمل کی خدمات کے انتظامی ڈائریکٹر بندر خوج نے واضح کیا کہ بیت اللہ کے زائرین کے لیے یہ مفت وہیل چیئرز حرم مکی کے صحنوں کے داخلی راستوں پر تقسیم کے لیے قائم گئے خصوصی کیبنوں کے ذریعے پیش کی گئیں۔


دوسری جانب حرمین شریفین کے امور کی پریڈیڈنسی میں خواتین کی تربیت کی اکیڈمی کی جانب سے (TOT) پروگرام پر عمل دامد جاری ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو جدید سائنسی اور ٹکنالوجی مصنوعات سے استفادے کے لیے تیار کرنا ہے۔

اکیڈمی کی ڈائریکٹر سلوى الوذينانی کے مطابق پرگرام کے ذریعے ذمے دارایوں اور درست راستوں سے متعلق مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */