سعودی عرب میں کورونا کے 15 نئے معاملوں کے ساتھ کل تعدا د ہوئی 133

کورونا وائرس کا قہر پوری دنیا میں جاری ہے اب سعودی عرب میں اس وائرس کے 15 نئے معاملوں کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 133 ہو گئی ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جہاں چین میں کورونا وائرس پر قابو ہوتا نظر آ رہا ہے وہیں اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے تیسری موت ممبئی سے رپورٹ ہوئی ہے۔ ادھر سعودی عرب میں کورونا کے مزید 15 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اسپین سے آنے والی ایک خاتون کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہے۔ اسے الظہران میں ایک طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل القطیف میں ایک خاتون سعودی شہری کورونا کا شکار ہوئی ہے۔

برطانیہ، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور اردن سے آنے والے چار شہریوں کو الریاض کے ایک اسپتال میں قائم قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر مراکش سے واپس آنے والے دو سعودی شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہیں جازان کےایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ا ن خبروں کی وجہ سے سعودی عرب میں خوف کا ماحول ہے۔


سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں سوئٹزرلینڈ، امریکا اور فرانس سے تعلق رکھنے والے تین شہری شامل ہیں جنہیں جدہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ایک افغان شہری جو افغانستان سے واپس آیا، کورونا سے متاثر ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 133 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔