خواتین

سعودی عرب: چار دہائیاں الباحہ میں انسانیت کی خدمت کرنے والی فلپائنی مسیحا چل بسیں

چار دہائیوں تک مسلسل انسانیت کی خدمت کرنے والی فلپائنی نرس کے انتقال پر سعودی عرب کا مغربی شہر الباحہ کی فضا سوگوار ہو گئی، نرس الباحہ کی القری کمشنری کے القواریر قصبے میں سکونت پذیر تھی

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

چار دہائیوں تک مسلسل انسانیت کی خدمت کرنے والی فلپائنی نرس کے انتقال پر سعودی عرب کا مغربی شہر الباحہ کی فضا سوگوار ہو گئی- نرس الباحہ کی القری کمشنری کے القواریر قصبے میں سکونت پذیر تھی- گردے فیل ہو جانے پر زندگی کی بازی ہار گئی-

Published: undefined

الباحہ میں محکمہ صحت کے ترجمان ماجد الشطی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا القواریر کے باشندے فلپائنی نرس کو ’’ام اسماعیل‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے تھے- ہیلتھ سینٹر آنے والے مریضوں کی مدد اورعلاج میں ہمیشہ پیش پیش رہتی تھی- علاقے کے تمام لوگ اس سے مانوس تھے-

Published: undefined

ام اسماعیل پر ڈیوٹی کے دوران فالج کا حملہ ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں ان کی حالت مزید خراب ہوگئی- گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا- قصبے کے لوگوں نے مدد کے لیے 25 ہزار ریال جمع کرکے پیش کیے-

Published: undefined

فلپائنی نرس صحت زیادہ خراب ہو جانے پر وطن چلی گئی تھی اس کی خواہش تھی کہ اپنے رشتہ داروں کے درمیان رہ کر علاج کرائے- تاہم وطن پہنچنے کے بعد اس کی حالت زیادہ خراب ہوئی اور بالآخر زندگی کی بازی ہار گئی- نرس کی موت کی اطلاع پر القواریر کے باشندوں نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور شاندار الفاظ میں اسے خراج عقیدت پیش کیا-

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined