خواتین

سعودی شہزادی ریما بنت بندر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن منتخب

سعودی عرب کی اولمپک کمیٹی نے بین الاقوامی اولمپک اجلاس کے دوران شہزادی ریما بنت بندر کے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے انتخاب کا اعلان کیا ہے

سعودی شہزادی ریما بنت بندر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن منتخب
سعودی شہزادی ریما بنت بندر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن منتخب 

سعودی عرب کی اولمپک کمیٹی نے بین الاقوامی اولمپک اجلاس کے دوران شہزادی ریما بنت بندر کے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بیورو کی جانب سے گذشتہ جون میں شہزادی ریما بنت بندر کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ممبر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

شہزادی ریما بنت بندر اس وقت امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے قبل وہ کھیلوں کی جنرل اتھارٹی کے سربراہ کے سیکرٹری کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ خصوصی اولمپکس کے لیے سعودی فیڈریشن کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔

Published: undefined

اپنی اس کامیابی پر شہزادی ریما نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ’’آئی او سی کی ممبر منتخب ہونے پر مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میری حمایت کرنے پر خادم الحرمین شاہ سلمان، عزت مآب ولی عہد اور شہزادہ عبد العزیز بن الفیصل (سعودی عرب اولمپک کمیٹی کے صدر) کا شکریہ۔ کھیلوں کی آفاقی زبان کے ذریعہ اپنی برادری کی خدمت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے،‘‘

Published: undefined

آئی او سی ایگزیکیوٹو بورڈ کی جانب سے رکنیت کے لیے تین خواتین اور دو مردوں سمیت 5 امیدواروں کو نامزد کیا گیا تھا۔ شہزادی ریما اس عہدے کو حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ شہزادی نے اپنی تعلیم جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے حاصل کی ہے، جہاں سے انہوں نے میوزیم کی تعلیم کی ڈگری حاصل کی ہے

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined