خواتین

حسینہ عالم اداکارہ نہیں ڈاکٹر بننے کی خواہش مند

ممبئی: ملکہ حسن ’مس ورلڈ‘ مانوشی چھیلر نے آج یہاں کہا کہ وہ بالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کرنے کے بجائے ڈاکٹر جیسا بے لوث پیشہ اختیار کرکے قوم کی خدمت کرنے کی خواہشمند ہیں۔

UNI
UNI ملکہ حسن ’مس ورلڈ‘ مانوشی چھیلر

مانوشی نے مزید کہا کہ وہ خصوصی طورپرخواتین کو درپیش پیچیدہ امراض کے بارے میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ ہندوستان کو17 سال کے وقفہ کے بعد عالمی حسینہ کا خطاب دلانے والی چھیلر ممبئی آمد کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں۔

Published: 28 Nov 2017, 9:29 AM IST

UNI

انہوں نے واضح طورپر کہا کہ ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے سلسلے میں فی الحال سوچا نہیں ہے اور یہ بات انکے ذہن میں نہیں ہے، بلکہ ’پروجیکٹ شکتی‘ کے تحت خواتین کے طبّی مسائل پر اور خصوصی طورپر دیہی علاقوں کی خواتین کے سینٹری پیڈ کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے کام کرنے پر غورکرہی ہیں۔ اور اس کے لیے ڈاکٹر کا نوبل پیشہ اختیار کرنے پر غورکررہی ہیں۔

Published: 28 Nov 2017, 9:29 AM IST

UNI

انہوں نے مزید کہا کہ فلموں میں کام کرنے کے بارے میں کوئی سوچ نہیں ہے، لیکن اگر ایسا موقعہ آیا تو وہ عامر خان کی فلم میں اداکاری کرنا چاہیں گی کیونکہ ان کی فلمیں سماجی مسائل پر مبنی ہوتی ہیں۔ انہوں نے فلموں میں خوبصورت اداکار کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں کہا کہ کسی کے بارے میں مخصوص طورپر نہیں کہا جاسکتا ہے۔ مانوشی نے کہاکہ یہ خوبصورت چہرے کا نہیں بلکہ خوبصورت دل کا مقابلہ تھا۔

Published: 28 Nov 2017, 9:29 AM IST

UNI
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Nov 2017, 9:29 AM IST