ویڈیوز

ویڈیو: ’بہار میں اس مرتبہ راہل گاندھی کا بھرپور اثر دیکھنے کو ملے گا‘، اشوک بھارتی کا دعویٰ

اشوک بھارتی نے موجودہ حالات پر کہا کہ دلت آج بھی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ شاہراہ تعمیرات کا لطف لے سکیں۔ ان کے پاس اب بھی گھر بنانے کے لیے زمین نہیں ہے، زراعت کی تو بات ہی چھوڑ دیجیے۔

<div class="paragraphs"><p>گرافکس ’قومی آواز‘</p></div>

گرافکس ’قومی آواز‘

 

بہار میں دلتوں کا ووٹ کدھر جائے گا؟ کیا ریاست میں دلت مظالم مدعا ہے؟ کیا دلت اس مرتبہ کے انتخاب میں تبدیلی کے لیے تیار ہیں؟ انہی سوالات پر نیکڈور کے قومی سربراہ اشوک بھارتی نے ’قومی آواز‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ انھوں نے بتایا کہ آخر نتیش کمار کے 20 سالوں میں دلتوں کی ترقی کیوں نہیں ہوئی؟ آخر بہار میں دلت اب بھی تعلیمی اور معاشی سطح پر پیچھے کیوں ہیں؟ اور گزشتہ 2 دہائیوں میں صوبہ میں کسی کی ترقی ہوئی تو کس کی ہوئی؟ کیونکہ دلت آج بھی اس حالت میں نہیں ہیں کہ وہ شاہراہ تعمیرات کا لطف لے سکیں۔ ان کے پاس اب بھی گھر بنانے کے لیے زمین نہیں ہے، زراعت کی تو بات ہی چھوڑ دیجیے۔ اس کے ساتھ ہی اشوک بھارتی نے چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی کے اوپر جوتا پھینکنے کی کوشش اور مایاوتی کی لکھنؤ ریلی پر بھی بات کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined