ویڈیوز

ویڈیو: حکومت کی آمریت کے خلاف خواتین میدان میں 

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہندوستان آج ایک میدان جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے، اس دوران ہندوستان کی ہر عمر کی خواتین جس انداز میں حکومت کو للکار رہی ہیں اس نے عوامی احتجاج میں ایک نئی جان پھونک دی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہندوستان آج ایک میدان جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے، اس دوران ہندوستان کے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی ہر عمر کی خواتین جس انداز میں حکومت کو للکار رہی ہیں اس نے اس عوامی احتجاج میں ایک نئی جان پھونک دی ہے۔ خواتین اور خاص کر طالبات نے تو احتجاج کے ایسے طریقوں کو استعمال کیا ہے کہ لاٹھی پھٹکارنے والے پولیس اہلکار بھی یا تو شرما جاتے ہیں یا پھر مسکرا کر رہ جاتے ہیں۔

بہوجن ٹی وی اور اے آر نیوز کی ایک ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جو بتاتی ہیں کہ خواتین کتنی بیدار ہیں، ان ویڈیو کو عوام میں بہت مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

Published: undefined

خواتین کی منفرد انداز والی متعدد ویڈیوز کی ان دنوں سوشل میڈیا میں بھرمار ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ خواتین اور طالبات کا یہ احتجاج محض دہلی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ملک کے متعدد شہروں میں خواتین سڑکوں پر اتر کر صدائے احتجاج بلند کر رہی ہیں۔

جامعہ میں 16 دسمبر کو پولیس نے طالبات کو لاٹھیوں سے بھی پیٹا ٹھا لیکن ان کے حوصلہ پست نہیں ہوئے۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والی دو طالبات کی ویڈیو سب سے پہلے وائرل ہوئی تھی جو اپنے ایک ساتھی کو بچانے کے لئے پولیس کے سامنے ڈٹ گئی تھں۔ اس واقعہ کی تصویر کو بین اقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ 19 دسمبر کو جنتر منتر پر احتجاج کے دوران ایک لڑکی کی طرف سے پولیس اہلکار کو گلاب کا پھول پیش کیے جانے کی بھی ستائش کی جا رہی ہے۔ پھول پیش کر کے لڑکیاں نفرت کے بدلے محت کا پیغام دے رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined