ویڈیوز

ویڈیو: ادب نامہ میں اظہر عنایتی کی شاعری، اسلوب اور شخصیت پر خصوصی گفتگو

ادب نامہ کی قسط 40 میں اظہر عنایتی کی شخصیت اور شاعری پر گفتگو ہوئی۔ معین شاداب نے ان کے احتجاج، طنز، امید، محبت اور تنہائی کے منفرد شعری اظہار کو اجاگر کیا

<div class="paragraphs"><p>گرافکس قومی آواز</p></div>

گرافکس قومی آواز

 

نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی قسط 40 میں ممتاز شاعر اظہر عنایتی کی شخصیت، شاعری اور فکری جہات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ پروگرام میں معروف شاعر اور ناظمِ مشاعرہ معین شاداب مہمان کے طور پر شریک ہوئے، جنہوں نے اظہر عنایتی کے شعری سفر اور اسلوب پر روشنی ڈالی۔

معین شاداب نے کہا کہ اظہر عنایتی کے لہجے میں احتجاج، تلخی اور طنز موجود ہے، لیکن یہ سب ایک خاص وقار اور تہذیب کے ساتھ سامنے آتا ہے۔ ان کے مطابق شاعر کی امید خوش فہمی نہیں بنتی، بلکہ حقیقت کے شعور کے ساتھ جڑی رہتی ہے۔

گفتگو میں اظہر عنایتی کی شاعری میں محبت، تنہائی اور سماجی شعور کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان کے معروف اشعار، بالخصوص چاند، چراغ اور شہری زندگی سے متعلق اشعار کے حوالے سے ان کے طنزیہ اور عصری شعور کو اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر اظہر عنایتی کی ابتدائی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ بھی بیان کیا گیا، جب ان کے والد ان کے شاعر بننے کے خواہاں نہیں تھے اور تعلیم مکمل کرنے پر زور دیتے تھے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔