
خاتون بی ایل او فردوس، تصویر قومی آواز
میرٹھ کے ڈھوائی نگر میں خاتون بی ایل او فردوس سے ملاقات ہوئی۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان پر کام کا دباؤ بہت زیادہ ہے۔ اس دباؤ کی وجہ سے وہ اپنی فیملی کو بھی وقت نہیں دے پاتی ہیں۔ کام میں من نہیں لگتا ہے، پھر بھی مجبوری میں کرنا پڑ رہا ہے۔ آنگن واڑی کارکن فردوس کو الیکشن کمیشن کے کام کے لیے کوئی پیسہ نہیں مل رہا۔ افسران کہتے ہیں کہ ’آپ لوگ سرکاری ملازم ہو، اس لیے کرنا پڑے گا۔‘ فردوس اتنے دباؤ میں ہیں کہ اپنی تکلیف کو بیان کرتے ہوئے جذباتی ہو جاتی ہیں اور ان کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ دیکھیں یہ ویڈیو...
Published: undefined