ویڈیوز

ویڈیو: انتخابی سرگرمیوں کے درمیان راہل اور پرینکا کی پیاری نوک جھونک

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے اس ویڈیو کو فیس بک پر پہلے ایک گھنٹے کے دوران تقریباً 3 لاکھ 22 ہزار لوگوں نے دیکھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

انتخابی ریلیوں کی سرگرمی کے درمیان راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی اچانک کانپور کے ایئر پورٹ پر ملاقات ہوگئی جس میں وہ دونوں خوشگوار انداز میں نظر آئے۔ راہل گاندھی نے ان لمحات کو اپنے فیس بک پیج سے لائیو پیش کیا، جس میں وہ پرینکا سے ہنسی مذاق کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی اپنی بہن پرینکا کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر چل رہے ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی نے بہن پرینکا کو طنز و مزاح میں اچھا بھائی ہونے کا مطلب سمجھایا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے فیس بک لائیو کے دوران اچھے بھائی ہونے کا مطلب سمجھاتے ہوئے کہا، ’’میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اچھا بھائی ہونے کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں طویل سفر پر رہتا ہوں اور ایک چھوٹے سے ہیلی کاپٹر سے چلتا ہوں لیکن پرینکا چھوٹے چھوٹے سفر طے کرتی ہیں لیکن ایک بڑے ہیلی کاپٹر میں چلتی ہیں لیکن میں اس سے بہت پیار کرتا ہوں۔‘‘ دریں اثنا پرینکا گاندھی نے ہنستے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی جھوٹ بول رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو فیس بک پر پہلے ایک گھنٹے کے دوران تقریباً 3 لاکھ 22 ہزار لوگوں نے دیکھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پرینکا گاندھی راہل گاندھی کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر ان کے ساتھ وائناڈ پہنچی تھیں اور اس کے کچھ دیر بعد ہی انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا۔ انہوں نے راہل گاندھی کے حق میں اپیل کرتے ہوئے لکھا، ’’میرے واقف کاروں میں میرا بھائی میرا سب سے سچا دوست اور سب سے نڈر شخص ہے۔ وائناڈ میں ان کا خیال رکھنا، وہ آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

Published: undefined

بعد ازاں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی اپنی اپنی انتخابی ریلیوں کے لئے نکل گئے۔ راہل گاندھی نے اترپردیش کے رائے بریلی اور امیٹھی میں جلسہ عام سے خطاب کیا جبکہ پرینکا گاندھی نے اناؤ اور بارابنکی میں کانگریس امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگے۔ یہاں پر انہوں نے روڈ شو کر کے بھی کانگریس کی تشہیر کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined