ویڈیوز

پرینکا کا تھپڑ، غربت پر سونیا کی حیرت اور راہل کی برتھ ڈے پارٹی، 23 منٹ کی ویڈیو میں کئی راز ہوئے افشا

ویڈیو میں بات چیت کے دوران پرینکا گاندھی نے بتایا کہ ’’مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ نانی کہتی تھیں کہ میری بیٹی (سونیا گاندھی) اب اطالوی نہیں رہی۔ وہ سب کچھ بھول چکی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی محو گفتگو، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی محو گفتگو، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منگل کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ بیٹھ کر سونیا گاندھی سے ان کی حالیہ کتاب ’بیلانگنگ: اے جرنی آف لو‘ کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔ تقریباً 23 منٹ کی اس ویڈیو میں گفتگو کے دوران کئی ایسی باتیں سامنے آئیں، جن کے بارے میں پہلے کسی کو بھی جانکاری نہیں تھی۔ راہل، پرینکا اور سونیا تینوں نے ہی کچھ گزرے ہوئے لمحات کو یاد کیے اور اس دوران ان کے چہروں پر کبھی خوشی تو کبھی غم کے آثار نمایاں ہو رہے تھے۔

ویڈیو میں ایک مقام پر راہل گاندھی نے سونیا گاندھی سے سوال کیا کہ آپ کی اتنی ساری تصویریں ہیں، لیکن کتاب کے سرورق کے لیے صرف اسی تصویر کا استعمال کیوں کیا گیا؟ اس پر سونیا نے جواب دیا کہ ’’یہ تصویر پاپا (راجیو گاندھی) نے کھینچی تھی۔‘‘ یہ جواب یقیناً ان بے شمار لوگوں کو مطمئن کرنے والا ہے، جن کے ذہن میں ’بیلانگنگ: اے جرنی آف لو‘ کے سرورق پر موجود سونیا کی تصویر سے متعلق سوال پیدا ہو رہا تھا۔

بات چیت کے دوران سونیا گاندھی نے بتایا کہ جب راجیو گاندھی ان کے والد سے شادی کے لیے ان کا ہاتھ مانگنے گئے تھے تو انہوں نے انکار کر دیا تھا۔ سونیا کے مطابق ان کے والد نے دلیل دی تھی کہ ہندوستان میں سیاستداں امیر نہیں ہوتے۔ انھوں نے سونیا سے یہ بھی کہا تھا کہ ’’شادی کے بعد تم ایک بالکل مختلف دنیا میں چلی جاؤ گی۔‘‘

ہندوستان آنے کے بعد اپنی ذہنی کیفیت کا ذکر کرتے ہوئے سونیا نے کہا کہ اس وقت وہ ایک بالکل مختلف ثقافت سے آئی تھیں۔ انہیں ہندوستان کو سمجھنے میں کچھ وقت لگا۔ راہل نے جب پوچھا کہ ہندوستان میں کس چیز نے آپ کو سب سے زیادہ حیران کیا؟ تو سونیا نے کہا ’’غربت نے۔‘‘ سونیا نے بتایا کہ 1968 تک دہلی جیسے شہروں میں بھی حالات بہت خراب تھے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔