آبنائے ہرمز میں 50 جہازوں پر سائبر حملہ، ایران اور روس پر ہو رہا شبہ!

امریکہ کو تشویش ہے کہ ایران فوجی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سائبر آپریشنز کے ذریعہ بھی سمندری علاقے میں دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کر سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز، تصویر اے آئی</p></div>
i

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران اب سمندری علاقے میں سائبر حملوں کا ایک نیا محاذ کھلتا دکھائی دے رہا ہے۔ امریکہ کو شبہ ہے کہ ایران جہازوں اور توانائی کے ٹینکرز کو نشانہ بنا کر سائبر حملے کر رہا ہے۔ ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق تقریباً 50 جہازوں پر سائبر حملے کیے جانے کا خدشہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان جہازوں میں تیل کے ٹینکر، ایل پی جی لے جانے والے جہاز، کیمیائی مصنوعات کے جہاز اور دیگر خطرناک سامان کی نقل و حمل کرنے والے جہاز شامل ہیں۔ امریکی حکام ان حملوں کی جانچ کر رہے ہیں اور ان میں ایران کے ممکنہ کردار کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آبنائے ہرمز پہلے ہی امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا ایک بڑا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس سمندری راستے پر جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہونے سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی اور سمندری تجارت پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔ کچھ جہازوں کو الرٹ اور بم سے اڑانے کی دھمکیاں بھی ملی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں ایران سب سے بڑا مشتبہ ملک ہے، جبکہ امریکی حکام کو اس معاملے میں روس کے بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔


امریکہ کو تشویش ہے کہ ایران فوجی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سائبر آپریشنز کے ذریعہ بھی سمندری علاقے میں دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کر سکتا ہے۔ اگر جہازوں پر سائبر حملوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے سمندری سلامتی، تیل کی سپلائی اور بین الاقوامی تجارت کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ یعنی امریکہ اور ایران کے درمیان ٹکراؤ اب میزائل اور فوجی حملوں کے ساتھ سائبر جنگ کے محاذ تک بھی پہنچتا دکھائی دے رہا ہے۔

حکام اور ماہرین کے مطابق حملہ آور سمندری علاقے میں استعمال ہونے والے ’فورٹینیٹ‘ راؤٹرز کی ایک کمزوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس درمیان یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ امریکی کوسٹ گارڈ نے امریکہ کی جانب بڑھنے والے کچھ متاثرہ جہازوں کی مدد کے لیے سائبر سیکورٹی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ اس بارے میں ابھی تک ایران کی طرف سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔