ویڈیوز

ویڈیو: یہ ہے ’نسرگ‘ کی تباہی، اڑ گئیں گھروں کی چھتیں، اکھڑ گئے بجلی کے کھمبے

گردابی طوفان ’نسرگ‘ مہاراشٹر واقع علی باغ کی ساحل سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکرایا ہے۔ اس دوران مہاراشٹر میں کئی مقامات پر بھیانک طوفان اور بارش کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گردابی طوفان نسرگ کو لے کر مہاراشٹر سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ مہاراشٹر کے علی باغ علاقے کے ساحل سے یہ طوفان تیز رفتاری کے ساتھ ٹکرایا ہے۔ اس دوران بھیانک طوفان کے ساتھ بارش بھی شروع ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں طوفان اور تیز بارش کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کئی رہائشی علاقوں میں گھروں کی چھتیں تیز ہواؤں میں اڑ گئی ہیں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گردابی طوفان کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے مہاپترا نے پہلے ہی اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ بڑے گھروں، جھونپڑیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس کی چھتیں و میٹل شیٹس اڑ سکتی ہیں۔ بجلی اور فون کی لائنوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ انھوں نے ظاہر کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined