کھیل

ٹوکیو اولمپکس: لولینا سیمی فائنل مقابلہ میں ہاریں، مگر ہندوستان کو تمغہ دلانے میں کامیاب

میرابائی چانو اور پی وی سندھو کے بعد لولینا تیسری خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے ہندوستان کو تمغہ دلایا ہے۔ میرابائی چانوں نے ویٹ لفٹنگ میں نقرئی، جبکہ پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ٹوکیو: ہندوستانی خاتون مکہ باز لولینا بوگوہین عالمی چیمپین اور ترک مکہ باز بوسیناز سورمینیلی سے سیمی فائنل مقابلہ میں ہار گئی ہیں۔ لولینا کو 0-5 سے شکست ملی۔ اس ہار کے ساتھ ہی لولینا کی مہم ختم ہو گئی ہے۔ تاہم انہوں نے اب تک کی کارکردگی کے دم پر ہندوستان کو کانسی کا تمغہ دلا دیا ہے۔

Published: undefined

میرابائی چانو اور پی وی سندھو کے بعد لولینا تیسری خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے ہندوستان کو تمغہ دلایا ہے۔ میرابائی چانوں نے ویٹ لفٹنگ میں نقرئی، جبکہ پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی پہلوانوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

قبل ازیں، ہندوستان کے لئے کانسی کا تمغہ یقینی بناکر لولینا پہلے ہی تاریخ رقم کر چکی تھیں۔ لولینا سے پہلے 2008 میں وجیندر سنگھ اور 2012 میں ایم سی میریکام ہی یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں۔ لولینا کا تمغہ گزشتہ 9 سالوں میں ہندوستان کا مکہ بازی میں پہلا تمغہ ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کے پہلوان روی کمار اور دیپک پونیا نے سیمی فائنل میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے۔ آج خاتون ہاکی ٹیم بھی سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے جا رہی ہے۔ خاتون ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ کر پہلے ہی تاریخ رقم کر چکی ہے، اب اس کا ہدف ارجنٹائن کو ہرا کر کامیابیوں کے آسمان پر پہنچنے کا رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined