
ٹریوس ہیڈ، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @cricketcomau
ایشیز 26-2025 سیریز کے پہلے ٹیسٹ مقابلہ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ٹریوس ہیڈ نے اکیلے دم پر میچ کی بازی پلٹ دی، انہوں نے صرف 83 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چھکے اور 16 چوکے کی مدد سے شاندار 123 رن بنا ڈالے۔ ٹریوس ہیڈ نے صرف 69 گیندوں میں سنچری مکمل کر لی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے چوتھی سب سے تیز سنچری ہے۔ واضح رہے کہ پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ صرف 2 دنوں کے اندر ختم ہو گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ایشیز سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کی دونوں اننگ میں 10 وکٹ لینے والے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے مشیل اسٹارک کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Published: undefined
آسٹریلیا کو چوتھی اننگ میں 205 رنوں کا مشکل ترین ہدف ملا تھا، کیونکہ گزشتہ تینوں اننگ میں کوئی بھی ٹیم 200 رن تک نہیں پہنچ پائی تھی۔ جواب میں ٹریوس ہیڈ کی طوفانی اننگ کے بدولت آسٹریلیا نے صرف 28.2 اوورس میں ہی یہ ہدف حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے چوتھی اننگ میں سلامی بلے باز ٹریویس ہیڈ (123 رن) اور جیک ویدرلینڈ نے (23 رن) بنائے۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے مارنس لابوشانے (51 رن) اور کپتان اسٹیمن اسمتھ (2 رن) بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ چوتھی اننگ میں آسٹریلیا کی دونوں وکٹ انگلینڈ کے تیز گیند باز برائڈن کارس نے حاصل کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 172 رن بنائے تھے، مشیل اسٹارک نے 7 وکٹ حاصل کی تھا۔ انگلینڈ کی طرح آسٹریلیا بھی پہلی اننگ میں صرف 132 رنوں پر سمٹ گئی، بین اسٹوکس نے 5 اور برائیڈن کارس نے 3 وکٹ حاصل کیا تھا۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 132 رنوں پر آؤٹ کرنے کے بعد انگلینڈ کو 40 رنوں کی برتری حاصل ہوئی۔ دوسری اننگ میں ایک بار پھر انگلینڈ کی پوری ٹیم 200 کے اندر 164 رنوں پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ نے مجموعی طور پر آسٹریلیا کے سامنے 205 رنوں کا ہدف رکھا، جسے ٹریوس ہیڈ کی طوفانی اننگ کے بدولت آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined