کھیل

’دہلی حکومت نے مایوس کیا‘، شطرنج کی دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کرنے والی تانیا سچدیو کیوں ہوئیں ناراض؟

تانیا سچدیو نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی مایوسی ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’2008 سے ہندوستان کے لیے شطرنج کھیلنے کے باوجود دہلی حکومت سے انھیں کسی طرح کی پہچان نہیں ملی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تانیا سچدیو، تصویر&nbsp;@OnTheQueenside</p></div>

تانیا سچدیو، تصویر @OnTheQueenside

 

شطرنج کی دنیا میں ہندوستان کی پہچان دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ ڈی گوکیش نے حال ہی میں عالمی شطرنج چمپئن شپ میں فتح حاصل کر تاریخ رقم کی تھی۔ حالانکہ کچھ ریاستوں کے اتھلیٹس اپنی حکومتوں کے رویہ سے خوش نہیں ہیں، کیونکہ اچھی صلاحیت کے باوجود انھیں کسی طرح کی پہچان نہیں مل سکی۔ ایسی ہی ایک شطرنج کھلاڑی تانیا سچدیو ہیں جنھوں نے دہلی حکومت کے تئیں اپنی ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

تانیا سچدیو نے 23 دسمبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں دہلی حکومت کے مایوس کن رویہ کا تذکرہ کیا ہے۔ انھوں نے اس پوسٹ میں وزیر اعلیٰ آتشی، سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور عآپ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ آتشی نے تانیا کے پوسٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اس خاتون شطرنج کھلاڑی سے ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

Published: undefined

تانیا سچدیو نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستان کے لیے 2008 سے کھیلنے کے باوجود یہ دیکھنا مایوس کن ہے کہ شطرنج میں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد بھی دہلی حکومت سے کوئی پہچان نہیں ملی۔ جو ریاست اپنے چمپئنز کی حمایت کرتے ہیں اور اس کا جشن مناتے ہیں، وہ سیدھے طور پر صلاحیت کا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور اسے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ افسوسناک ہے کہ دہلی نے اس طرف اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا۔‘‘

Published: undefined

تانیا سچدیو ساتھ ہی یہ بھی لکھتی ہیں کہ ’’میں 2022 چیس اولمپیاڈ میں تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے برانز میڈل اور ایک ذاتی میڈل جیت کر لوٹی۔ 2 سال بعد 2024 میں تاریخی چیس اولمپک گولڈ جیتا اور اب تک ریاستی حکومت سے کسی طرح کی پہچان نہیں ملی۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’کوئی دہلی اور ہندوستان کی فخر کے ساتھ نمائندگی کرے تو مجھے امید ہے کہ عآپ، آتشی میڈم، اروند کیجریوال سر اپنے چیس اتھلیٹس کی حمایت کرنے کی اہمیت کو سمجھیں گے۔‘‘

Published: undefined

تانیا کے پوسٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے لکھا ہے کہ ’’ہم نے ہمیشہ اپنے سبھی اتھلیٹس اور مرد و خاتون کھلاڑیوں کی حمایت کی ہے، خصوصاً ہمارے اسکولوں میں۔‘‘ وہ آگے لکھتی ہیں کہ ’’آپ سے ملنا اور یہ سمجھنا اچھا لگے گا کہ شطرنج کے کھلاڑیوں کے لیے مزید کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔ میرا دفتر آپ سے رابطہ کرے گا اور واقعی میں آپ کے نظریات اور مشوروں کو سننے کے لیے پُرجوش ہوں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر ماہ میں تانیا سچدیو نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دہلی کو تمل ناڈو والا ماڈل فالو کرنے کی نصیحت دی تھی۔ جنوبی ہند نے گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستان کو کئی گرانڈ ماسٹرس دیے ہیں۔ تانیا نے کہا تھا کہ ’’اس کی ایک خاص وجہ ہے کہ ہم نے تمل ناڈو سے اتنے گرانڈ ماسٹرس دیکھے۔ ہر لڑکی کیوں بیڈمنٹن ہی کھیلنا چاہے گی؟ کیونکہ انھوں نے پی وی سندھو کو دیکھا ہے۔ اگر ریاستی حکومت اپنے کھلاڑیوں کی کوششوں کو پہچانے گی نہیں تو آپ کسی بھی پیشہ میں کیسے نوجوانوں کو آگے بڑھائیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined